عراق میں مقدس مقامات کی حفاظ بھارتی مسلمانوں نے دستخطی مہم شروع کر دی آج عراقی سفارتخانے کی جانب مارچ متوقع
نئی دہلی (رائٹرز) عراق میں مقدس مقامات کی حفاظت کیلئے بھارت میں مسلمانوں نے مہم شروع کر دی۔ انجمن حیدری کے عہدیداروں نے کہا اس سلسلہ میں ہم نے فارم لیکر ان پر پاسپورٹ سائز تصاویر چسپاں کرکے دستاویزات کی نقول لگا دی ہیں اور دستخط کر دیئے، آج یہ فارم دینے کیلئے نئی دہلی میں عراقی سفارتخانے کی جانب مارچ کر سکتے ہیں۔