• news

طبی ساز و سامان، انجیو گرافی ایم آر آئی انجکشن پر بھی 5 فیصد کسٹمز ڈیوٹی عائد

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئندہ مالی سال کیلئے کسٹمز ڈیوٹی میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اس کے تحت طبی ساز و سامان کی درآمد، انجیوگرافی اور ایم آر آئی کیلئے استعمال ہونے والے انجکشن، امراض قلب کے علاج معالجے میں استعمال ہونے والے سامان، شوگر کے مریضوں کیلئے انسولین، ڈسپوزیبل میڈیکل ڈیوائسز پر 5 فیصد کسٹمز ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔ ہسپتالوں کیلئے کٹنگ کے ساز و سامان پر ٹیکس عائد کر دیا گیا۔ کسٹمز ڈیوٹی کا اطلاق ہسپتالوں کے بیڈز، مکینکل فٹنگ بھی ہو گا۔ جمنیزیم کے ساز و سامان، کولنگ کیبنٹ، ڈینٹسٹ چیئرز، میڈیکل، سرجیکل، ڈینٹل اور ویٹرنری فرنیچرز پر بھی ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔ پیکنگ کے خام مال کی درآمد، پیکنگ کے ٹیپ، پلاسٹک، کرافٹ پیپر، ربڑ، میڈیکل ٹیسٹ کیلئے آلات پر بھی 5 فیصد کسٹمز ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔ میڈیکل ٹیسٹ کیلئے 62 آلات اور کٹس پر 5 فیصد کسٹمز ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن