’’دہشت گردوں کا حملہ‘‘ کراچی ائرپورٹ کے مینجر سمیت 3 اعلیٰ افسروں کو ہٹا دیا گیا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) کراچی ائرپورٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے تناظر میں وفاقی تحقیقاتی کمیٹی کی سفارش پر ائرپورٹ کے منیجر سمیت 3 افسروں کو ہٹا دیا گیا۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق منیجر اظفر ملک کی جگہ علی جان آغا کو نیا منیجر سول ایوی ایشن کے جی ایم فائر آفیسر فیض اختر کی جگہ رضا رضوی کو قائم مقام جی ایم فائر جبکہ چیف فائر آفیسر عتیق احمد کو ہٹا کر ممتاز علی سومرو کو قائم مقام چیف آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ ہٹائے گئے افسروں پر فرائض کی ادائیگی میں غفلت اور لاپروائی برتنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ تحقیقاتی کمیٹی جلد رپورٹ حکومت کو پیش کریگی۔
کراچی ائرپورٹ حملہ