• news

’’طاہرالقادری ہی ملک میں انقلاب لا سکتے ہیں‘‘ سردار آصف احمد علی عوامی تحریک میں شامل

لاہور(ثناء نیوز)سابق وزیرخارجہ سردار آصف احمد علی نے ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کر کے عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی  صورتحال پر تبالہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سردارآصف احمد علی نے عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان کیا جسے ڈاکٹر طاہرالقادری نے خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ ان کی شمولیت سے عوامی تحریک  کو تقویت ملے گی۔  بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں  سردار آصف نے  کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن سے ہمیں پْرامید رہنا چاہئے، حکومت کو چاہئے کہ پاک فوج کے جوانوں کی بھرپور مدد کرے۔ طاہرالقادری ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو ملک میں انقلاب لا سکتے ہیں۔
سردار آصف

ای پیپر-دی نیشن