• news

رابطہ کمیٹی پاک فوج سے اظہار یک جہتی کیلئے تاریخی جلسہ منعقد کرے، الطاف

لندن (اے پی اے) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کو پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے تاریخی جلسے کا انعقاد کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح افواج ملکی تاریخ کی سب سے بڑی اور مشکل ترین جنگ میں دشمنوں کے خلاف صف آرا ہے۔ لندن سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے رابطہ کمیٹی کے ارکان سے کہا کہ وہ  اپنی دیگر تمام مصروفیات ترک کرکے دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کے اظہار اور ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے لئے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے تاریخی اجتماع کا کراچی میں انعقاد کریں۔ انہوں نے پرنٹ والیکٹرانک میڈیا سے بھی اپیل کی کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف مسلح افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اس تاریخی جلسے کی بھرپور کوریج اپنا قومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں جبکہ انہوں نے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما، پارٹی کارکنوں اور تاجر برادری سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے بھی جلسے میں بھرپور شرکت کرنے کی اپیل کی۔
الطاف ہدایت

ای پیپر-دی نیشن