• news

عوام آپریشن کی حمایت کریں، بینظیر کی سالگرہ پر جمع 20 ہزار خون کی بوتلیں پاک فوج کو عطیہ کر دی ہیں: بلاول خون کی خراب بوتلیں محفوظ طریقے سے دفن کر دیں: ترجمان پیپلزپارٹی

کراچی(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے بینظیر بھٹو کی سالگرہ پر جمع ہونے والی بیس ہزار خون کی بوتلیں پاک فوج کو عطیہ کر دی ہیں‘ عوام آپریشن ضرب عضب اور پاک فوج کی حمایت کریں۔ جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں بلاول نے کہا کہ پوری قوم متحد ہوکر شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف شروع کئے گئے آپریشن ضرب عضب کی حمایت کرے اور اس  پر پاک فوج کا بھرپور ساتھ دے۔ ادھر پیپلزپارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ پر خون کے عطیات دینے والے تمام افراد کی شکرگزار ہیں۔ اس موقع پر 45 ہزار خون کی بوتلیں اکٹھی ہوئیں جوکہ ملکی تاریخ میں عطیہ کی جانے والی سب سے بڑی تعداد ہے۔ ادھر پیپلزپارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ خراب خون کی بوتلوں کو انتہائی محفوظ طریقے اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے معیار کے مطابق دفن کردیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن