شمالی وزیرستان آپریشن پاکستانی حکومت کی انفرادی کوشش ہے: امریکہ
واشنگٹن (ثناء نیوز) امریکہ نے شمالی وزیرستان میں جاری فوجی آپریشن کی حمایت کا عزم ظاہر کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان ہی مکمل طور پر آپریشن کر رہا ہے۔ امریکی محکمہ حارجہ کی ترجمان میری ہارف نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ طالبان اور دوسرے جنگجو گروہوں سے لاحق خطرات نئے نہیں اور امریکہ نے دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے پاکستانیوں کے ساتھ مل کر کام کیا۔ یہ صرف پاکستان کے لئے ہی خطرہ نہیں ان سے افغانستان، بھارت اور ماضی میں امریکہ کو بھی خطرات لاحق رہے، جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا پاکستان نے حالیہ آپریشن میں امریکی معاونت مانگی تو ان کا کہنا تھا شمالی وزیرستان میں جاری کارروائی کے حوالے سے بات کی جائے تو یہ مکمل طور پر پاکستانی حکومت کر رہی ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان میں داخلی استحکام، سلامتی اور پورے ملک میں سرکاری عمل داری بڑھانے کی کوششوں کی طویل عرصہ سے حمایت کرتا آیا ہے۔ ہم ایک مرتبہ پھر کہیں گے کہ موجودہ کارروائیاں مکمل طور پر پاکستان کی انفرادی کوششیں ہیں۔
امریکہ