• news

بھارت کیساتھ بنیادی مسائل حل کئے بغیر پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا: جلیل عباس

واشنگٹن (آئی این پی) امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ امریکہ کو پاکستانی فوج کی قربانیوں کے بارے میں علم ہے، نیویارک میں کارنیکی کونسل کی تقریب سے خطاب کی مزید تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں کشیدگی کے ہوتے ہوئے اقتصادی ترقی نہیں ہوسکتی، پاکستان کا وژن اقتصادی بحالی اور پڑوسیوں کے ساتھ پرامن تعلقات ہیں۔ قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کرنے کے لئے بھرپور فوجی آپریشن شروع کیا۔ آپریشن سے نہ صرف پاکستان بلکہ افغانستان میں بھی سکیورٹی کی صورت حال میں بہتری آئے گی۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ جموں و کشمیر، سیاچن، سرکریک، دہشت گردی اور پانی کے مسائل کی وجہ سے پاکستان بھارت تعلقات کی تاریخ زیادہ خوش گوار نہیں رہی۔ بنیادی مسائل حل کئے بغیر پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستان کا وژن اقتصادی بحالی اور پڑوسیوں کے ساتھ پرامن تعلقات ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن