• news

آپریشن کے حامی گروپوں سے مذاکرات کئے جائیں گے: اسلم بیگ

کراچی (خصوصی رپورٹ) باخبر ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں آپریشن مذاکرات مخالف گروپوں کے خلاف ہو رہا ہے۔ امت کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے بڑے پیمانے پر جاری آپریشن ضرب عضب رمضان میں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آپریشن کے بعد حامی گروپوں سے بات چیت کر کے شمالی وزیرستان میں حکومتی رٹ بحال کی جائے گی۔ جنرل (ر) اسلم بیگ کا کہنا ہے کہ اگست میں متاثرین کی واپسی کا عمل شروع ہو سکے گا۔ ان متاثرین کی واپسی آپریشن سے زیادہ مشکل مرحلہ ہو گا۔ اسلم بیگ نے کہا کہ اگست میں آپریشن کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن