اسلام آباد ہائیکورٹ: جج کی رخصت کے باعث چیئرمین سی ڈی اے کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی رخصت کی وجہ سے سی ڈی اے چیئرمین کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت نہ ہوسکی جبکہ دوسرے روز بھی جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی رخصت کی وجہ سے دیگر اہم کیسز کی سماعت بھی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔