ایپکا کا مطالبات کے حق میں گورنر ہائوس کے سامنے مظاہرہ
لاہور (سپیشل رپورٹر) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ایپکا نے گزشتہ روز اپنے مطالبات کے حق میں گورنر ہائوس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس اعلان کیا گیا رمضان المبارک میں ہر منگل کے روز تمام سرکاری دفاتر میں کام بند کرنے اعلیٰ افسران کو دفاتر سے باہر نکال دینے کی دھمکی دی گئی ہے۔ گورنر ہاؤس کے سامنے حاجی ارشاد ایپکا پنجاب کے صدر نے خطاب کر تے ہوئے کہا حکومتی وعدوں و یقین دہانیوں کے باوجود سرکاری ملازمین کے جائز مطالبات منظور نہیں کئے جارہے جسکی وجہ سے ملازمین میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے۔ انہوں نے گورنر پنجاب سے مطالبہ کیا وہ ایپکا کے جائز مطالبات جن میں صوبہ خیبر پی کے طرز پر اپ گریڈیشن، گریڈ پانچ سے سولہ تک ٹائم سکیل پرموشن، تنخواہوں میں پچاس فیصد اضافہ، میڈیکل اور کنوینس الاؤنس میں اضافہ، ہائوس رینٹ موجودہ سکیلوں پر دینے کے مطالبات پر اپنا کردار ادا کریں وگرنہ رمضان کے بعد ملازمین پنجاب اسمبلی کے باہر دن رات دھرنا دیں گے۔