• news

این اے 118: 4ہزار ووٹ جعلی 50ہزار کا ریکارڈ غائب، 25 ہزار کی تصدیق نہ ہو سکی

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) این اے 118 میں ووٹوں کی گنتی اور انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کا عمل مکمل ہو گیا۔ نادرا حکام نے رپورٹ الیکشن ٹربیونل کو جمع کرا دی۔ نادرا رپورٹ کے مطابق 4ہزار ووٹ بوگس اور جعلی نکلے۔ پچاس ہزار ووٹوں کا ریکارڈ موجود نہیں جبکہ 25 ہزار ووٹوں کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ شہادت پیش نہ کرنے پر مسلم لیگ ن کے ریاض ملک کو 10ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔ ریاض ملک نے ایک لاکھ 3346 ووٹ حاصل کئے تھے۔ دھاندلی کے خلاف درخواست تحریک انصاف کے حامد زمان نے دائر کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن