امریکہ میں بااثر قادیانی کریم احمد پر قتل کا مقدمہ
کراچی (خصوصی رپورٹ) امریکہ میں ڈیموکریٹک سینیٹرز کو بھاری چندے دے کر وائٹ ہائوس پہنچانے والے اہم قادیانی کریم احمد پر فراڈ اور قتل کے مقدمات درج کر لئے گئے۔ امت کی رپورٹ کے مطابق کریم احمد نے 2012ء میں اوباما کی الیکشن مہم میں ایک ارب ڈالر کا عطیہ دے کر ڈیموکریٹک پارٹی میں اثرورسوخ حاصل کر لیا تھا اور ان فنڈز کے بدلے پاکستان کے خلاف پارلیمنٹ میں خصوصی پروپیگنڈا مہم چلائی۔ قادیانی کریم احمد پر 35الزامات عائد کئے گئے ہیں جن میں ڈاکٹروں اور فارمیسی ماہرین کو رشوت دینے، انشورنس کی کک بیکس بھی شامل ہیں۔