• news

پرویز الٰہی دور کے 8سپورٹس جمنیزیم کی تعمیر روکنے کیخلاف ق لیگ کی ایم پی اے خدیجہ عمر نے تحریک التوا جمع کرا دی

لاہور (اے پی اے)ق لیگ پنجاب کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی نے پنجاب میں 8سپورٹس جمنزیم کی تعمیر کو مسلسل 6سال سے بند رکھنے پر پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التوائے کار جمع کروا دی ہے اور کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہی کے دور میں تیار ہونے والے سپورٹس منصوبہ کے فنڈز روک کر خزانے کو 400ملین کا نقصان پہنچایا گیا ۔ رکن اسمبلی نے تحریک میںکہا کہ حکومت عوامی منصوبوں پر بھی انتقامی سیاست کر رہی ہے۔  2006-07 کے مالی سال کے اختتام پر  8اضلاع میں تعمیر ہونے والے تمام سپورٹس جمنزیم کے لئے 90فیصد سے زائد رقوم  استعمال بھی ہوگئی تھیں  پنجاب کی موجودہ حکومت نے  اپنے مخصوص انتقامی رویے کے باعث بقیہ 10فیصد رقم جاری نہ کر کے مذکورہ سپورٹس جمنزیم کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ۔

ای پیپر-دی نیشن