نیمار کوکولمبیا کیخلاف میدان میں لانے کی ہر ممکن کوشش کرینگے:برازیلین کوچ
برازیلیا(سپورٹس ڈیسک )برازیل کی فٹبال ٹیم کے کوچ لوئی فیلپ سکولاری پرامید ہیں کہ سٹار کھلاڑی نیمار جمعہ کو کولمبیا کے خلاف میچ سے پہلے انجری سے صحت یاب ہو جائیں گے۔ وہ میچ کے دوران ران پر کک لگنے سے زخمی ہو گئے۔فیلپ سکولاری نے کہا کہ ہے کہ وہ نیمار کو میدان میں لانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔برازیلی کوچ نے اس میچ کے ریفری ہاورڈ ویب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے سٹار کھلاڑی کو میچ میں بچانے میں ناکام رہے۔فیلپ سکولاری کے مطابق میچ کے 75ویں منٹ میں نیمار کی ران پر چلی کے کھلاڑی نے ایک زوردار کک ماری لیکن ہمیں سمجھ نہیں آیا کہ کس طرح اتنی زور سے کک مارنے کے باوجود ریفری نے کھلاڑی کو کارڈ تک نہیں دیکھایا۔