امریکی فٹبال ٹیم کے کوچ فائنل کے خواب دیکھنے لگے، واپسی کا شیڈول تبدیل
برازیلیا (سپورٹس ڈیسک) امریکی فٹ بال ٹیم نے واپسی کیلئے فلائٹس کو تبدیل کر دیا۔ امریکی دفاعی کھلاڑی عمر گونزالیز نے بتایا کہ کوچ جرگین کلینز فیس نے اپنے سکواڈ کو بتایا ہے کہ ان کی ٹیم فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لے گی جس کی وجہ سے واپسی کی فلائٹس کی تاریخ تبدیل کر دی گئی ہے کوچ کی سوچ مثبت ہے اور صرف کامیابی چاہتے ہیں فلائٹس کا شیڈول 14 اور 15 جولائی کر دیا گیا ہے کیونکہ فائنل کھیلیں گے۔ اس کا مطلب ہے ہماری ٹیم پر اعتماد ہے ہمارا یہاں قیام بڑھ گیا ہے اور ناک آئوٹ مرحلے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔