فٹ بال میچ کے دوران برازیلین مداح دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک
برازیلیا (اے پی پی) فیفا ورلڈ کپ، برازیل اور چلی کے درمیان پری کوارٹر فائنل میچ کے دوران میزبان ٹیم کی جانب سے فاتح کک لگتے ہی ایک برازیلین مداح دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گیا۔ 69 سالہ مداح قریبی کلب میں برازیل اور چلی کے درمیان اعصاب شکن مقابلے سے لطف اندوز ہو رہا تھا کہ اچانک اسے دل کا دورہ پڑا جس کے بعد اسے ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔