• news

رمضان المبارک: ملک بھر کے ریلوے سٹیشنوں پر کمانڈوز کی تعیناتی کا فیصلہ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ

لاہور (سٹاف رپورٹر) رمضان المبارک میں ملک بھر کے ریلوے سٹیشنوں پر کمانڈوز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ تمام سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ریلوے حدود میں واقع مساجد اور امام بارگاہوں پر نماز اور سحری و تراویح کے اوقات میں فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے اور سٹیشنوں کو گداگروں سے صاف رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن