• news

پاکستان کو بدترین جنگ کا سامنا ہے، ٹی وی، ریڈیو چینلز ترانے نشر کریں: الطاف

لندن (ثناء نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت ملک کی بدترین جنگ کا سامنا ہے۔ لندن سے جاری اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت پاکستان کی بدترین جنگ کا سامنا ہے، ہمیں بخوبی سمجھ لینا چاہئے کہ اس جنگ کا خاتمہ اس مرتبہ ابھی یا کبھی نہیں پر ہوگا۔ لٰہذا ہر پاکستانی اپنی قومی ذمہ داریوں کا بھر پور طریقے سے احساس کرے اور جنگ کے نتیجے میں اپنے گھروں کو چھوڑنے والے خاندانوں کی دامے درمے سخنے مدد کریں۔ الطاف حسین نے کہا کہ وہ ٹی وی چینلز اور ریڈیو کے اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ قوم میں جوش پیدا کرنے والے جنگی ترانے نشر کریں، کیونکہ ان ترانوں کی گونج سے فوجی جوانوں کے حوصلوں میں مزید توانائی پیدا ہوتی ہے، ان نغموں کو باقاعدگی سے اس وقت تک نشر کیا جائے جب تک کہ پاک افواج مکمل طور پر دہشت گردوں اور ان کی تمام کمین گاہوں کا مکمل صفایا نہیں کر دیتیں۔

ای پیپر-دی نیشن