سکھر: 2013ء کے انتخابات میںحصہ لینے والے آزاد امیدواراخترعباسی کو قتل کر دیا گیا
سکھر(آئی این پی )عام انتخابات میں حلقہ این اے 198 سے حصہ لینے والے آزاد امیدوار اخترعباسی کو سکھر میں قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز ریجنٹ کالونی کے علاقے میں پیش آیاجہاں نامعلوم افراد نے سکھر میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 198سے عام انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لینے والے اختر عباسی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق اختر عباسی کی ہلاکت سر میں گولی لگنے کی وجہ سے ہوئی۔پولیس حکام نے کہا ہے کہ اخترعباسی کے اہل خانہ نے ابھی تک قانونی کارروائی کے لیے رابطہ نہیں کیا۔ تاہم پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔