سحری اور افطاری کے دوران عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے ضرور دعا کریں، والدہ اور بہن کی اہل وطن اور عالم اسلام سے اپیل
کراچی (این این آئی)ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ عصمت صدیقی اوربہن ڈا کٹر فوزیہ صدیقی نے تمام اہل وطن اور عالم اسلام کو رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے اپیل کی ہے کہ سحری اور افطار کے دوران معصوم بہن عافیہ کی رہائی کیلئے ایک دعا ضرورکریں کہ اللہ رب العزت معصوم عافیہ کی جلدرہائی اور وطن واپسی کے اسباب پیدا فرمادے۔ عافیہ موومنٹ میڈیا انفارمیشن سے جاریکردہ بیان میں انہوں نے کہا عافیہ صدیقی بارہواں رمضان اپنے بچوں اور اہل خانہ سے دور قیدمیں گذارے گی، ہمیں نہیںمعلوم اسے روزہ رکھنے، سحری و افطارکیلئے پانی اور روٹی کا ایک ٹکڑا بھی میسر ہے۔ عافیہ رہائی مہم کی حمایت پر سول سوسائٹی کے شکر گذار ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے وطن پاکستان کی حفاظت فرمائے، اسے استحکام، ترقی، خوشحالی عطا فرمائے اورپورے ملک میں امن قائم فرمادے۔