• news

طالبان سے مذاکرات ہی امن کیلئے بہترین راستہ ہے: یوگی روی شنکر

واشنگٹن (اے ایف پی) یوگا کے حوالے سے عالمی شہرت یافتہ بھارتی گرو روی شنکر نے کہا ہے کہ میں اب بھی اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات ہی امن کیلئے بہترین راستہ ہے۔ بھارتی یوگی نے 2004ء میں اسلام آباد میں بھی آرٹ آف لانگ فائونڈیشن کے نام سے یوگا مرکز قائم کیا تھا جسے مارچ میں مسلح افراد نے اسلامی اقدار کے منافی قرار دیتے ہوئے آگ لگا کر جلا دیا تھا۔ واشنگٹن میں بات چیت کرتے ہوئے یوگی روی شنکر نے شمالی وزیرستان میں آپریشن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طالبان سے نمٹنے کا بہترین طریقہ مذاکرات ہیں۔ آپریشن سے صورتحال مزید خراب ہو گی کیونکہ تشدد سے مزید تشدد ہی جنم لیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو دہشت گردی کیخلاف لڑنا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن