3 ماہ گزر گئے‘ جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے قائم کمیٹی سفارشات تیار نہ کر سکی
لاہور (این این آئی) جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے اور یہاں کی عوام کو مزید حقوق فراہم کرنے کیلئے بنائی گئی 46 رکنی کمیٹی تین ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود تاحال کسی طرح کی سفارشات مرتب نہ کر سکی۔ کمیٹی کے کئی اجلاس منعقد ہونے کے باوجود ابھی تک یہ کمیٹی کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کے کچھ ارکان نے جنوبی پنجاب میں اہم محکموں کے سیکرٹریٹ قائم کرنے‘ ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی برائے جنوبی پنجاب بنانے کی تجاویز دیں جبکہ اکثریت نے اس کی سخت مخالفت کی۔