سیاسی جماعتوں کی بڑھتی تعداد، الیکشن کمشن کی حکومت کو قانون سازی کی سفارش
اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کو سفارش کردی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان میں جس طرح تیزی سے سیاسی جماعتوں کو رجسٹرڈ کیا جارہا ہے ان میں اصلاحات کیلئے کوئی طریقہ کار وضع کیا جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ سیاسی جماعتیں عام انتخابات میں کم از کم پانچ فیصد نمائندگی حاصل کریں ورنہ ان کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے۔ ملک میں 281 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں اگر اسی طرح رجسٹریشن کا رحجان رہا تو انہیں سنبھالنا مشکل ہوجائے گا۔