• news

توقیر صادق کیس میں پی پی کے کچھ کھلاڑی مجھے پھنسانا چاہتے ہیں: جہانگیر بدر

اسلام آباد (آن لائن) پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر جہانگیر بدر نے کہا ہے آصف علی زرداری کی ٹیم نہایت کمزور تھی‘ پیپلزپارٹی ہمیشہ سے شمالی وزیرستان جیسے آپریشن کے حق میں تھی‘ توقیر صادق کیس میں میری پارٹی کے کچھ کھلاڑی مجھے پھنسانا چاہتے ہیں‘ آمر اور بادشاہ جیسے روئیے سے جمہوریت نہیں مل سکتی۔  ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن جیسا واقعہ جمہوری دور کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے۔ جمہوریت کی چیمپئن ہونے کی دعویدار حکومت کے دور میں ایسی بربریت ہو تو یہ آمریت سے بھی دو قدم آگے ہے۔

ای پیپر-دی نیشن