• news

تحریک انصاف کا متاثرین شمالی وزیرستان آپریشن کی امداد کیلئے باقاعدہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ‘فوزیہ قصوری فنڈ ریزنگ مہم کی انچارج مقرر

لاہور (آئی این پی) تحریک انصاف نے شمالی وزیرستان فوجی آپریشن کے متاثرہ عوام کیلئے پارٹی سطح پر فنڈنگ کیلئے مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق  عمران خان نے فوزیہ قصوری کو مہم کا انچارج بنا دیا ہے جبکہ ان کے ہمراہ ندیم یوسف ایڈووکیٹ اور دیگر لوگ بھی ہونگے۔یہ مہم عالمی سطح پر چلائی جا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن