• news

شام اور عراق میں لڑنے والے یورپی جہادی امریکہ کیلئے خطرہ ہیں: اوباما

واشنگٹن (اے ایف پی)  امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے یورپی جہادی امریکہ کیلئے خطرہ ہیں۔ انہوں نے شام اور عراق میں وقت گزارا ہے۔ انکے پاسپورٹ کا مطلب ہے وہ بغیر ویزا امریکہ میں داخل ہو سکتے ہیں۔  ان میں فرانس 800، بیلجیئم200 اور برطانیہ کے 400 شہری شامل ہیں۔ اے بی سی نیوز کو انٹرویو میں کہا جب وہ وطن واپس آئیں گے تو خطرہ بن جائینگے۔ ہمیں انٹیلی جنس اور مانیٹرنگ کا نظام موثر بنانا ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن