فوج کے حملے بے سود‘ ہلمند کے کئی علاقوں پر طالبان کا کنٹرول برقرار
قندھار (اے ایف پی) افغان صوبہ ہلمند میں 10 روز کی لڑائی کے بعد طالبان کا متعدد علاقوں پر قبضہ برقرار ہے جبکہ فوج اور پولیس نیٹو کی مدد کے بغیر طالبان کو شکست دینے کے لیے کوشاں ہیں۔ مقامی قبائلی رہنما ہاشم الکوزی نے بتایا کہ حکومت کے دعوئوں کے برعکس طالبان کا باریکزئی، یوسفزئی اور دیگر علاقوں پر قبضہ ہے۔ صدر کرزئی نے علاقے میں مدد بھیجنے کا وعدہ کیا ہے۔ لوگ سخت مشکل میں ہیں۔ انہیں خوراک اور پناہ کی اشد ضرورت ہے۔