• news

وزیراعظم نوازشریف ہفتہ رواں کے آخر میں کراچی کا دورہ کرینگے‘امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیں گے زرداری سے ملاقات بھی متوقع ہے

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) وزیراعظم نوازشریف ہفتہ رواں کے آخر میں کراچی کادورہ کریں گے۔ نوائے وقت کو معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ صدر کراچی میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لیں گے اور ایک اجلاس کی صدارت کریں گے۔ جس میں وزیراعظم کو کراچی میں امن و امان کی صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی۔ ان ذرائع کے مطابق وزیراعظم کراچی میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم/ کراچی

ای پیپر-دی نیشن