مشرف کیخلاف غازی رشید کیس کی سماعت آج ‘غداری مقدمے کی کل ہو گی
اسلام آباد (ایجنسیاں) سابق صدر مشرف کے خلاف غازی عبدالرشید سید قتل کیس کی سماعت آج غداری کیس کی سماعت کل بدھ کو ہو گی۔ غازی رشید کیس میں سیشن عدالت نے مشرف کو آج ہر صورت عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ مشرف کے ضامن انہیں پیش نہ کر سکے تو ان کے خلاف سیکشن 514 کے تحت کارروائی ہو گی۔ کل جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں قائم خصوصی عدالت مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت کریگی۔ مشرف کے وکلاء وفاقی سیکرٹری داخلہ شاہد خان کے بیان پر جرح کرینگے۔
مشرف مقدمات