• news

اوکاڑہ: شہبازشریف عوامی شکایات پر پولیس پر برس پڑے، ڈی ایس پی ٹریفک کیخلاف کارروائی کا حکم

اوکاڑہ (نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا آرپی او ساہیوال کو ڈی ایس پی ٹر یفک اوکاڑہ کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اچانک محبوب عالم چوک میں واقع سستے رمضان بازار کے دورہ پر پہنچے جہاں شہبازشریف نے عوامی شکایت پر ٹر یفک پو لیس پر بر س پڑے۔ انہوں نے آرپی او ساہیوال ڈویژن فیصل شکار کو ڈی ایس پی ٹر یفک اوکاڑہ رجب خاں بلو چ کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا جس پر آرپی او فیصل شکار نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈی پی او اوکاڑہ بابر بخت قریشی کو ڈی ایس پی ٹر یفک کے خلاف انکوئری کر کے فوری رپورٹ پیش کر نے کا حکم دیا ہے جس پر ڈی ایس پی کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔
کارروائی کا حکم

ای پیپر-دی نیشن