شدید گرمی اور حبس کے باوجود شہباز شریف کے 4 گھنٹے سے زائد رمضان بازاروں کے اچانک دورے، انتظامیہ بے خبر رہی
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے روزے میں شدیدگرمی اور حبس کے باوجود چار گھنٹے سے زائد وقت اوکاڑہ اورلاہور کے رمضان بازاروں کے اچانک دورے کئے ۔انتظامیہ وزیراعلیٰ کے دوروں سے مکمل بے خبر رہی اور وزیراعلیٰ بغیر کسی پیشگی اطلاع اورپروٹوکول کے پہلے اوکاڑہ کے محبوب عالم چوک میں لگائے گئے رمضان بازار پہنچے اوربعدازاں انہوں نے لاہور میں ٹاؤن شپ میں رمضان بازار کا دورہ کیا۔گرمی اور حبس کے باعث وزیراعلیٰ پسینے سے شرابورہوگئے تاہم انہوں نے رمضان بازاروں میں ایک ایک سٹال کادورہ کیا اور خود قیمتوں ،کوالٹی اورسپلائی کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ نے رمضان بازاروں میں خریداری کیلئے آئے لوگوں سے براہ راست گفتگو کر کے اشیاء کی قیمتوں اورمعیار کے بارے میں آگاہی حاصل کی ۔ٹاؤن شپ میں لگائے گئے رمضان بازارکے دورے کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے کارکن اور عوام کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جنہوں نے وزیراعلیٰ ’’شہباز شریف زندہ باد‘‘ کے نعرے لگائے۔
وزیراعلیٰ/ اچانک دورے