مجھے یقین ہے طاہرالقادری انقلاب کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے: کھر
لاہور (سپیشل رپورٹر) سابق وزیراعلیٰ پنجاب غلام مصطفی کھر نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی اے پی سی میں میاں صاحب اور ان کے اتحادیوں کے علاوہ تمام جماعتیں شریک ہوئیں۔ اے پی سی کے نتائج چند روز میں سامنے آ جائیں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری انقلابی لیڈر ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو بھی انقلاب لانا چاہتے تھے۔ میری سیاست بھٹو کی طرح ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری انقلاب کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ طاہرالقادری سے ملاقات کے دوران پرامن انقلاب کے حوالے سے لائحہ عمل پر بات ہوئی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں جلد دوبارہ ان سے ملاقات کیلئے آئوں گا۔
کھر