• news

سانحہ ماڈل ٹاؤن، وزیراعلیٰ، رانا ثنا، پولیس افسروں کیخلاف مقدمے کی درخواست خارج

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل سیشن جج غفار مہتاب نے سانحہ ماڈل ٹائون کے حوالے سے وزیراعلیٰ شہباز شریف، سابق وزیر قانون رانا ثناء سمیت دیگر پولیس افسروں واہلکاروں کیخلاف دائراندارج مقدمہ کی درخواست خارج کر دی۔ فاضل عدالت نے درخواست گزار کو لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملہ کی انکوائری جوڈیشل کمشن کے پاس زیرسماعت ہے اسلئے عدالت انکوائری مکمل ہونے تک کوئی حکم جاری نہیں کرسکتی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھاکہ پولیس اہلکاروں کی بربریت کے نتیجے میں ماڈل ٹاؤن واقعہ میں نہتے شہریوں کا قتل عام کیا گیا۔ مقدمہ وزیراعلیٰ، رانا ثنا اور پولیس افسروں و اہلکاروں کیخلاف درج کیا جائے۔
درخواست خارج

ای پیپر-دی نیشن