• news

ملالہ نے لبرٹی ایوارڈ جیت لیا، اعزاز حاصل کرنے والی کم عمر ترین شخصیت

نیویارک  (نمائندہ خصوصی) عالمی شہرت یافتہ نوجوان پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے لبرٹی میڈل 2014ء جیت لیا ہے۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی کم عمر ترین شخصیت بن گئیں۔ ملالہ یوسفزئی کو یہ میڈل ان کی تعلیم کے شعبے میں خدمات اور قبائلی علاقوں کی خواتین کو بنیادی حقوق کی فراہمی اور ان کی آزادی کے حوالے سے جدوجہد کے نتیجے میں ملا ہے۔ ان کو یہ میڈل 21 اکتوبر کو امریکی ریاست فلاڈیلیفا میں ایک تقریب کے دوران دیاجائے گا۔
ملالہ / لبرٹی میڈل

ای پیپر-دی نیشن