رمضان شروع ہوتے ہی مہنگائی کا طوفان، سبزیاں، پھل 40 روپے کلو تک مہنگے
لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں رمضان شروع ہوتے ہی مہنگائی کا طوفان آگیا ہے۔ بیشتر علاقوں میں پرچون سطح پر سبزیوں اور پھلوں کی گرانفروشی ہوتی رہی۔ صوبائی دارالحکومت میں علامہ اقبال ٹائون، سمن آباد، اچھرہ، مزنگ، اندرون شہر سمیت دیگر علاقوں کے صارفین نے بتایا کہ پرچون کی سطح پر دکاندار او رریڑھی پر سبزی پھل فروخت کرنیوالے سبزیاں اور پھل مقررہ قیمتوں سے 40 روپے کلو زائد تک فروخت کرتے رہے۔ سبزیوں میں ایک کلو آلو کچا چھلکا کی قیمت 58 روپے مقرر تھی لیکن دکاندار 60 روپے سے 70 روپے تک فروخت کرتے رہے۔ پیاز 28 روپے کی بجائے 32 روپے، ٹماٹر 42 روپے کی بجائے 60 روپے، پالک 16 روپے کی بجائے 22 روپے، بینگن 20 روپے کی بجائے 17 روپے، کریلے 39روپے کی بجائے 49 روپے، لیموں دیسی 131 روپے کی بجائے 175 روپے، بند گوبھی 44 روپے کی بجائے 52 روپے، پھول گوبھی 47 روپے کی بجائے 50 روپے، سبز مرچ دیسی 74 روپے کی بجائے 110 روپے، شملہ مرچ 35 روپے کی بجائے 42 روپے، اروی 73 روپے کی بجائے 80 روپے، مٹر 94 روپے کی بجائے 125 روپے، مولی 17 روپے کی بجائے 20 روپے، بھنڈی 45 روپے کی بجائے 50 روپے، پھلوں میں ایک کلو سیب سفید 88 روپے کی بجائے 100 روپے، سیب کالاکولو پہاڑی 152 روپے کی بجائے 170 روپے، سیب میدانی 96 روپے کی بجائے 130 روپے، ایرانی کھجور 162 روپے کی بجائے 180 روپے، کیلا اول درجن 91 روپے کی بجائے 110 روپے، کیلا دوم درجن 53 روپے کی بجائے 65 روپے، کیلا انڈیا درجن 136 روپے کی بجائے 150 روپے، خربوزہ گول 32 روپے کی بجائے 42 روپے، خربوزہ 46 روپے کی بجائے 50 روپے، آم انور رٹول 108 روپے کی بجائے 125 روپے، آم سندھڑی 88 روپے کی بجائے 100 روپے، آم چونسہ 103 روپے کی بجائے 120 روپے، انگور کالا 141 روپے کی بجائے 170 روپے، آلو بخارہ 120 روپے کی بجائے 150 روپے، آڑو دوم 85 روپے کی بجائے 120 روپے، آڑو اول 146 روپے کی بجائے 185 روپے، کھجور اول 143 روپے کی بجائے 170 روپے اور ایک کلو خوبانی سفید 118 روپے کی بجائے 130 روپے میں فروخت ہوتی رہی۔
مہنگائی /طوفان