• news

سرائے مغل: دیرینہ دشمنی پر ڈنڈے مارکر نوجوان قتل کردیا

سرائے مغل (نامہ نگار) دیرینہ دشمنی پر مسلح افراد نے ڈنڈوں اور سوٹوں سے حملہ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا، ورثا نے نعش ملتان روڈ پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔ نواحی گائوں کوٹ چتر سنگھ کے اٹھارہ سالہ محمد وسیم میو کو ڈنڈوں سوٹوں سے لیاقت جٹ او ر اُسکے ساتھیوں نے مار مار کر ہلاک کر دیا۔ فریقین کے درمیان دیرینہ دشمنی تھی ورثا مقتول کی نعش اٹھا کر پتوکی کے قریب ملاں والا بائی پاس پر لے آئے اور نعش کو ملتان روڈ پر رکھ کر سڑک کئی گھنٹے بند ہونے سے ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافر ذلیل و خوار ہوتے رہے بالآخر موٹروے پولیس کے افسران نے منت سماجت کر کے ٹریفک کھلوائی جبکہ پنجاب پولیس سوئی رہی۔
نوجوان قتل

ای پیپر-دی نیشن