• news

پاکستان کا ہلمند میں ہونیوالی جھڑپوں سے براہ راست تعلق ہے، دادفر کی ہرزہ سرائی

کابل (اے این این) افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر رنگین دادفر سپانتا نے الزام عائد کیا ہے پاکستان کا صوبہ ہلمند میں ہونے والی خونریز جھڑپوں سے براہ راست تعلق ہے، جھڑپوں کے دوران پاکستانی ملیشیا فورسز کو دیکھا گیا۔ افغان میڈیا کے مطابق رنگین دادفر نے کہا ہلمند میں ہونیوالی حالیہ خونریز جھڑپوں اور ملک کے دوسرے حصوں میں افغان فورسز کے خلاف بڑے حملوں کے دوران پاکستانی ملیشیا فورسز نظر آئی ہیں۔ انہوں نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کو تسلی بخش قرار دینے کے باوجود کہا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے مخلصانہ تعاون کے حوالے سے شکوک و شبہات تاحال موجود ہیں۔ انہوں نے کہا میں نے پاکستانی حکام کیساتھ ملاقاتوں میں یہ معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا پاکستان کی طرف سے حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی کا حالیہ اعلان ایک اچھی پیشرفت ہے تاہم یہ بعد میں ہی واضح ہوگا آیا پاکستان اس سلسلے میں کوئی عملی اقدامات کرتا ہے یا نہیں۔
رنگین دادفر

ای پیپر-دی نیشن