ہماری افواج ملکی مستقبل بنانے کیلئے لڑرہی ہیں، قوم اظہار یکجہتی کرے: پرویز رشید
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + ایجنسیاں) وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ہماری افواج ہمارا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے جنگ لڑرہی ہیں، پوری قوم کو مسلح افواج کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔ صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا جمہوریت اور میڈیا کی آزادی لازم و ملزوم ہے۔ حکومت آزادیٔ اظہار پر یقین رکھتی ہے۔ پوری قوم کو بہادر افواج سے اظہار یکجہتی کرنا چاہئے۔
پرویز رشید