پنجاب کے 15 اضلاع میں سرکاری اراضی کی 732 ملین روپے میں فروخت
لاہور (میاں علی افضل سے) پنجاب حکومت کے احکامات پر ریونیو میں اضافے کیلئے صوبہ بھر میں مختلف سرکاری زمینوں کی فروخت شروع کر دی۔ ابتدائی طور پر پنجاب کے 15اضلاع میں 83 قیمتی پراپرٹیوں کو 732ملین روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ زمینوں کی فروخت کا مقصد ان زمینوں کو قبضہ گروپوں سے بچاتے ہوئے فروخت کر کے ریونیو میں اضافہ کرنا ہے۔ زمینوں کا موجودہ رقبہ، مارکیٹ ویلیو اور نیلام کی گئی قیمت کے متعلق رپورٹ ایس اینڈ جی اے ڈی کو بھجوا دی گئی ہے۔ زمینوں کی فروخت کا حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی منظوری کے بعد کیا جائیگا۔ مجموعی طور پر 15اضلاع میں کی سرکاری زمینوں کو فروخت کو نیلام کیا گیا ہے جن میں چینوٹ میں مختلف سرکاری پراپرٹیز 1کروڑ 33لاکھ 60ہزار روپے ،سیالکوٹ میں مختلف سرکاری پراپرٹیز 2کروڑ 29لاکھ 10ہزار روپے ،لودھران میںمختلف سرکاری پراپرٹیز 3کروڑ 45لاکھ 50ہزار روپے ،ساہیوال میں مختلف سرکاری پراپرٹیز 4کروڑ 94لاکھ 75ہزار روپے ،گوجرانوالہ میں مختلف سرکاری پراپرٹیز 16کروڑ 39لاکھ روپے ،فیصل آباد میں مختلف سرکاری زمینوں کو 8کروڑ 72لاکھ 94ہزارروپے ،خانیوال میں مختلف سرکاری پراپرٹیز 9کروڑ 71لاکھ 76ہزار روپے ،اوکاڑہ میں مختلف سرکاری پراپرٹیز 2کروڑ 60لاکھ ،وہاڑی میں مختلف سرکاری پراپرٹیز 2کروڑ 50لاکھ روپے ،پاک پتن میں مختلف سرکاری پراپرٹیز 19لاکھ روپے ،قصور میں مختلف سرکاری زمینوں کو 7لاکھ ،بہاولنگر میں 1کروڑ 14لاکھ 10ہزار روپے ،راجن پور میں مختلف سرکاری زمینوں کو 77لاکھ 50ہزار روپے جبکہ ڈی جی خان میں مختلف سرکاری زمینوں کو 8کروڑ 88لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا ہے۔
اراضی فروخت