شمالی کوریا، حکومت کا تختہ الٹنے کا الزم، 2 امریکی سیاحوں پر مقدمہ
پیانگ یانگ(آئی این پی )شمالی کوریا میں حکومت کا تختہ الٹنے کے الزام میںگرفتار 2 امریکی سیاحوں پر فرد جرم عائد کردی گئی ۔غیر ملکی خبررساںا دارے کے مطابق شمالی کوریا نے کہا ہے کہ دو امریکی شہریوں پر مجرمانہ الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔ دونوں سیاحوں کو شمالی کوریا کی حکومت کا تختہ الٹنے کا مجرم قرار دیا گیا ہے ۔امریکی سیاح ٹاڈ میلر اور جیفری فاول کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔