• news

پاکستان کو بارودی سرنگیں بنانے کیلئے مزید 5ملین پائونڈ کا سامان دینگے: برطانوی وزیر خارجہ

لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی وزیر خارجہ نے پارلیمنٹ کو لکھے گئے اپنے خط میں کہا ہے کہ پاکستان نے بارودی سرنگیں بنانے کے لئے برطانیہ سے مدد مانگی تھی۔ پاکستانی اہلکاروں کی تربیت اور آلات کی مرمت پر 15لاکھ پائونڈ خرچ ہوں گے۔ برطانیہ پاکستان کو بارودی سرنگیں بنانے کے لئے مزید 5ملین پائونڈ کا امدادی سامان دے گا۔ بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے کے لئے پاکستان کے لئے پاکستانی سکیورٹی اہلکاروں کو تربیت دی جائے گی۔ پچھتر ہزار پائونڈ گاڑیوں اور 5لاکھ 86 ہزار پائونڈ سے سرچ آلات خریدے جائیں گے۔ بیس لاکھ پائونڈ سے زائد رقم سے بارودی سرنگیں بنانے کا سامان خریدا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن