خونی رشتوں کے قتل پر سزائے موت کے مقدمات، سپریم کورٹ نے سماعت گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی
اسلام آباد (ثناء نیوز) سپریم کورٹ نے خونی رشتوں کے قتل میں سزائے موت کے حوالے سے مقدمات کی سماعت گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی۔ 5 رکنی لارجر بینچ نے درخواست گزار زاہد رحمان و دیگر کی جانب سے دائر مقدمہ کی سماعت کی۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ ایک تو رمضان المبارک ہے اور دوسرے گرمیوں کی چھٹیاں ہیں۔