تحفظ پاکستان ترمیمی بل کی منظوری کیلئے ایوان بالا کا ایک روزہ اجلاس
سینٹ کا 106واں سیشن ایک روز تک جاری رہنے کے بعد غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا یہ اجلاس تحفظ پاکستان ترمیمی بل 2014ء کی منظوری کے لئے بلایا گیا تھا ماہ رمضان میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس منعقد نہیں ہوتے لیکن تحفظ پاکستان بل میں زیر التوا پڑا ہوا تھا۔ یہ بل سینٹ کی داخلہ کی مجلس قائمہ کے پاس منظوری کے لئے پیش ہوا جہاں جمعیت علما اسلام (ف) کی توثیق ضروری تھی بہرحال پیر کی شام حکومت نے تحفظ پاکستان ترمیمی بل 2014کی منظوری حاصل کر لی بل کی منظوری میں حکومتی بنچوں کی طرف سے نحیف آواز میں ’’ہاں ‘‘ کی آواز آتی رہے تاہم اپوزیشن بنچوں نے بل کی منظوری میں خاموشی اختیار کئے رکھی اس طرح یہ بل متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا سینیٹ نے قائمہ کمیٹی داخلہ کی جانب سے ترمیم شدہ تحفظ پاکستان بل 2014ء متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے ، اپوزیشن نے عمران کو آڑے ہاتھوں لیا۔