ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان کو حکمران جماعت نے صدارتی امیدوار نامزد کر دیا
استنبول (اے پی پی) ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان کو حکمران جماعت نے صدارتی امیدوار نامزد کر دیا۔ ترک حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے رکن محمد علی ساحمن نے پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہ ترکی میں 10 اگست کو ہونے والے انتخابات میں پارٹی کے امیدوار رجب طیب اردگان ہوں گے۔ وہ اپنے موجودہ عہدے وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے دیں گے۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک اپوزیشن اتحاد نے اکمل الدین احسان اوگلو کو صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے۔