بدعنوانیوں کے الزام میں سابق فرانسیسی صدر سرکوزی 2 ججوں سمیت گرفتار
پیرس (اے پی پی + بی بی سی + نیٹ نیوز) سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کو بڑے پیمانے پر بدعنوانیوں کے الزامات کی تحقیقات کے سلسلہ میں حراست میں لے لیا گیا۔ ذرائع ابلاغ نے منگل کو عدالتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ انسداد رشوت ستانی کی تحقیقات کرنے والے اہلکار سرکوزی کو پوچھ گچھ کے لئے مزید ایک دن حراست میں رکھ سکتے ہیں۔ سرکوزی اپنے وکیل تھیری ہرزوک اور 2 مجسٹریٹس کو حراست میں لئے جانے کے ایک دن بعد خود تحقیقات کاروں کے سامنے پیش ہوئے۔ تحقیقاتی ادارے اب اس بات کا تعین کررہے ہیں کہ آیا سرکوزی نے انصاف کی فراہمی کے طریقہ کار سے انحراف کرنے کی کوشش کی تھی یا نہیں۔