• news

ذکاء اشرف کے مؤقف پر قائم رہتے تو پاکستان میں کرکٹ کے دروازے بند ہو جاتے : نجم سیٹھی

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے واضح کیا ہے کہ اگر سابق چیئرمین ذکاء اشرف کے مؤقف پر قائم رہتے تو پاکستان میں دوسال میں کرکٹ کے دروازے بند اور پی سی بی دیوالیہ ہوجاتا،کرکٹ بورڈ کا آئین منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھجوادیا گیا ہے، کراچی ایئر پورٹ کا سانحہ نہ ہوتا تو اکتوبر میں آئرلینڈ کی ٹیم پاکستان میں تین میچوں کی سیریز کھیلتی ، پاکستان سپرلیگ نئی حکمت عملی کے تحت آئندہ سال جنوری میں ہوگی، آئی سی سی نے انٹی کرپشن قوانین پر نظر ثانی کرتے ہوئے اپنی سفارشات مرتب کرلیںہے‘عامر کی واپسی کیلئے پر امید ہوں ۔

ای پیپر-دی نیشن