کیمرون فٹبال ٹیم کے 7 کھلاڑیوں پر میچ فکسنگ کا الزام، تحقیقات شروع
کیمرون (سپورٹس ڈیسک) فٹبال ورلڈکپ پر میچ فکسنگ کا دھبہ لگ گیا۔ کیمرون فٹبال ٹیم کے 7 کھلاڑیوں پر میچ فکسنگ کا الزام، کیمرون حکام نے تحقیقات کا فیصلہ کر لیا۔افریقی ممالک فٹبال فیڈریشن کی کمیٹی 7 کھلاڑیوں کیخلاف گروپ کے 3 میچوں کی تحقیقات کریگی۔ جرمن اخبار نے 7 کھلاڑیوں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ میچ فکسنگ میں ملوث تھے۔ کیمرون کی ٹیم گروپ اے میں تینوں میچ ہار گئی تھی۔ جرمن اخبار نے سنگاپور کے میچ فکسز کے حوالے سے لکھا ہے کہ ماریو مینڈزوکک، بیناؤٹ ایساؤ اکوٹو اور بنجمن مکانڈجو اور ساتھیوںکو میچ فکسنگ میں شامل کیا گیا تھا۔ میچ فکسر ولسن راج جو اپریل میں پکڑا گیا تھا، نے الزامات عائد کئے ہیں‘ کیمرون فٹبال ایسوسی ایشن الزامات کی تحقیقات کریگی۔ حکام کے مطابق یہ ان کی قوم کی عزت کا مسئلہ ہے، تحقیقات کیلئے تمام ذرائع استعمال کرینگے۔ فیفا کوڈ آف کنڈکٹ کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔ صدر مملکت کیمرون نے بھی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔