خیبر پی کے حکومت نے 821 دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کر دی
پشاور (آئی این پی) خیبرپی کے حکومت نے 821 دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقررکردی، سروں کی قیمت 5لاکھ سے 5کروڑ تک مقرر کی گئی۔ منگل کو ذرائع کے طابق صوبے میں بڑھتی ہوئی بھتہ خوری کی واردات اور دہشت گردی کے پیش نظر صوبائی محکمہ داخلہ کی سفارش پر خیبرپی کے حکومت نے دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کر دی۔ جن میں 821دہشت گردوں کے نام شامل ہیں جن کی سروں کی قیمت 5لاکھ سے 5کروڑ تک مقرر کی گئی۔ دہشت گردوں میں بیشتر کا تعلق درہ آدم خیل، مالاکنڈ ایجنسی اور تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔