چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ پر فل کورٹ ریفرنس پرسوں ہوگا، سپریم کورٹ بار کل الوداعی افطار ڈنر دیگی
اسلام آباد (اے پی پی) چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پرفل کورٹ ریفرنس 4جولائی کو ہوگا۔ فل کورٹ ریفرنس میں سپریم کورٹ کے تمام جج صاحبان شرکت کریں گے۔ فل کورٹ میں چیف جسٹس کی عدالتی خدمات پر انہیںخراج تحسین پیش کیا جائیگا۔ ریفرنس میں اٹارنی جنرل کے علاو ہ سینئروکلاء بھی شرکت کریںگے۔ علاوہ ازیں سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کو ریٹائرمنٹ کے موقع پر3 جولائی کو الوداعی افطار ڈنر دیگی جس میں سپریم کورٹ کے تمام جج صاحبان اور سینئروکلاء شرکت کریں گے۔